ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غرب اردن:فتح کی غنڈہ گردی کے خلاف حماس کا شدید احتجاج

غرب اردن:فتح کی غنڈہ گردی کے خلاف حماس کا شدید احتجاج

Tue, 11 Oct 2016 16:30:19    S.O. News Service

غزہ،11؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت تحریک فتح کے غنڈہ صفت ارکان کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں جس پر فلسطینی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے شدید احتجاج کیا ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے غزہ کی پٹی میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن میں تحریک فتح کے غنڈہ صفت کارندے جس کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ کھلم کھلا قوم دشمنی ہے۔ترجمان نے فتحاوی کارندوں کے ہاتھوں غرب اردن میں احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں، حماس اور اسلامی جہاد سے وابستہ افراد پر حملوں اور تشدد کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کے کارندے صہیونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی ہیروز کے استقبال کی تقریبات روک کر صہیونیت نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کی سینیر قیادت شدت پسندوں اور پارٹی کے پالے ہوئے غنڈہ گردوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔


Share: